Educational Book House
Muslim University Market
Aligarh - 202002, India.

Cellular: 09358251117
ebh786@yahoo.com


 

سرورق | اھم مطبوعات | اقبالیات | غالبیات | سر سید | لسانیات | تعلیم | سیاسیات | متفرق | ناول و افسانے | ایجنسی کی مطبوعات | مکمل فہرست | ملاحظہ طلب | رابطہ

 


 

لسانیات

 
 

 

مقدمہ تاریخ زبان اردو

پروفیسرمسعود حسین خاں

175/-

 

اُردو کی لسانی تشکیل

پروفیسرمرزا خلیل احمد بیگ

175/-

 

اردو زبان کی تاریخ

پروفیسر مرزاخلیل احمد بیگ

250/-

 

ادبی تنقید کے لسانی مضمرات

پروفیسر مرزا خلیل احمد بیگ

200/-

 

ہندوستانی لسانیات

سید محی الدین قادری زور

80/-

 

اردو لسانیات

ڈاکٹرشوکت سبزواری

80/-

 

 

 

 

 

 

مقدمہ تاریخ زبان اردو

(جدید ایڈیشن)

پروفیسرمسعود حسین خاں

 

*

تقریباً اٹھائیس 82 سال بعد پچھلے اٹھائیس 82 سال کی نئی معلومات کی روشنی میں ترمیمات واضافوں کے ساتھ۔

*

اردو زبان کے عہد بہ عہد ارتقاءکی تاریخ اور اس کی ابتدا سے متعلق لسانیاتی نظریوں کے جائزے پروفیسر مسعود حسین خاں کی معرکتہ الآرا تحقیقی تصنیف۔

*

تیسرا باب از سر نو لکھا گیا ہے۔ یہی باب اس تحقیقی مقالہ کی جان ہے۔

*

اردو کے مآخذ کے بارے میں تھوڑی سی نظریاتی ترمیم بھی کی گئی ہے۔ امیر خسرو کی ”نہ سپہر“ میں دی ہوئی بارہ ہندوستانی زبانوں کی فہرست سے ”زبان دہلی و پیرامشن“ (دہلی اور اس کے نواح کی بولیاں) کو اردو کا سر چشمہ ثابت کیاگیا ہے۔

*

کھڑی بولی کے ساتھ ہر یانوی بھی اس میں برابر کی حصّہ دار ہوگئی ہے۔ برج بھاشا کے اثرات سے ڈیڑھ سوسال تک آگرہ دارالسلطنت بنے رہنے پر بھی زورد یاگیا ہے۔

*

اب مکمل نظرثانی کے بعد فوٹو آفسٹ کی دیدہ زیب طباعت میں پیش ہے۔

 

قیمت : 175.00

 

Muqaddama Tarikh-e Zaban Urdu by Professor Masood Hussain Khan : Re 175/-


اوپر

|

سرورق


 

اُردو کی لسانی تشکیل

(چوتھا جدید ایڈیشن)

پروفیسرمرزا خلیل احمد بیگ

 

*

اس کتاب میں اُردو زبان کے تشکیلی اور ارتقائی دور سے متعلق لسانیاتی مسائل و مباحث کو مطالعے کا موضع بنایا گیاہے۔ 

*

یہ کتاب اُردو کے آغاز، اس کے عہد بہ عہد ارتقاءاور اس میں ظہور پذیر ہونے والی لسانی تبدیلیوں ، نیز اس کے آغاز و ارتقاءکے مختلف نظریوں سے مدلل اور تحقیقی انداز میں بحث کرتی ہے۔

*

اُردو زبان کی تاریخ پر ایک مکمل اور مستند کتاب۔

*

چند خصوصیات :

 

 

٭ اُردو کی پیدائش کے تمام نظریوں کا تنقیدی جائزہ

٭ اُردو کے لسانی و تاریخٰی ارتقاءکا مکمل جائزہ

 

٭ اُردو کے سرمایۀ الفاظ کا جائزہ

٭ اُردو رسم الخط اور املا کا عہد بہ عہد ارتقائ

 

٭ قدیم اُردو کی صوتی و صرفی خصوصیات

٭ اُردو کا مغربی ہندی کی بولیوں سے رشتہ

 

٭ اُردو کے عربی و فارسی عناصر کی مکمل تحقیق

٭ اردو کے ہند آریائی پس منظر پر سیر حاصل بحث

 

قیمت : 175.00

 

Urdu Ki Lisani Tashkil by Professor Mirza Khalil Ahmad Baig : Re 175/-


اوپر

|

سرورق


 

اردو زبان کی تاریخ

پروفیسر مرزاخلیل احمد بیگ

 

*

اردو میں اب تک ایسی کوئی کتاب ترتیب نہیں دی گئی جس میں اردو زبان کے آغاز وارتقاءاور اس کی عہد بہ عہد تاریخ کے بارے میں تمام ترلسانیات مباحث اور تحقیقات و نظریات کو سلیقے سے جمع کردیا گیا ہو۔

*

اس کتاب میں ماہر ین لسانیات اور اردو زبان کے محقیقین نگار شات کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اردو کے لسانی ارتقا اور اس کی ایک ہزار سالہ تاریخ کے تمام گوشے سامنے آگئے ہیں یہ کتاب چار حصّوں پر مشتمل ہے۔

*

(1) اردو کی ابتدا اورارتقاءکے نظریے (2) اردو کا آغاز وارتقاء(3) دکنی اردو (4) اردو اور ہندی کا لسانیاتی رشتہ۔

 

قیمت : 250.00

 

Urdu Zaban Ki Tarikh by Professor Mirza Khalil Ahmad Baig : Re 250/-


اوپر

|

سرورق


 

ادبی تنقید کے لسانی مضمرات

پروفیسر مرزا خلیل احمد بیگ

 

*

اسلوبیات اور جدید لسانی تنقید کے ماہر ڈاکٹر مرزا خلیل احمد بیگ کے تازہ ترین نظری اور تجزیاتی مضامین جن سے ادبی مطالعات میں زبان واسلوب کی اہمیت وکارکردگی کابخوبی اندازہ کیاجاسکتا ہے۔

*

انھوں نے نہ صرف جدید رجحانات کی روشنی میں ادبی تخلیقات کو موضوع بحث بنایا ہے بلکہ نمایاں ادبی متون کا تفصیلی تجزیہ بھی کیاہے۔

*

یہ کتاب اردو میں ساختیات، پس ساختیات،تانیثی، تنقید اور مابعد جدید طریق کار میں پیش رفت کاجائزہ لیتی ہے اور عصری ادبی تصورات کی افہام وتفہیم کاکام انجام دیتی ہے۔

*

غالب ،شبلی، فراق، رشید احمد صدیقی سے متعلق مضامین بلاشبہ نئے امکانات کی نشان دہی کرتے ہیں۔

*

اس کتاب کا مطالعہ ادب کے ناقدین، شائقین اور تجزیہ نگاروں کے لےے یکساں طور پر ضروری اور سود مند ہے۔

 

قیمت : 200.00

 

Adbi Tanqid Ke Lisani Mazmerat by Professor Mirza Khalil Ahmad Baig : Re 200/-


اوپر

|

سرورق


 

ہندوستانی لسانیات

سید محی الدین قادری زور

 

 

اس کتاب کو مضامین کی فطرت اور نوعیت کے اعتبار سے دو حصوں میں منقسم کیا ہے ۔

*

پہلا حصہ عام لسانیات اور السنۀ عالم سے متعلق ہے اس میں لسانیات ، زبان، فطری ارتقائ، ارادی تشکیل، دنیا کی زبانیں، ہندی آریائی ارتقاء، جدید ہند آریائی زبانیں اور ہند کی غیر آریائی زبانیں کے باب شامل ہیں۔

*

دوسراحصہ ہندوستانی زبان اور اس سے متعلقہ مسائل سے مخصوص ہے اس میں ہندو ستانی کا آغاز ، ہندوستانی کا ارتقاء، ادبی بولیاں، ہندوستانی کی ہمہ گیری اور عہد حاضر کے باب شامل ہیں۔

*

دوسرا حصہ زیادہ اہم ہے اور جدید ترین تحقیقات کی پیدا وار ہونے کے باعث زیادہ دلچسپ ہے ۔ یہی حصہ اردو زبان و
ادب کے طالب علموں کی نصابی ضرورتوںکے مطابق لکھا گیاہے۔

 

قیمت : 80.00

 

Hindustani Lisaniyat by Syed Mohiuddin Qadiri Zor : Re 80/-


اوپر

|

سرورق


 

اردو لسانیات

ڈاکٹرشوکت سبزواری

 

*

اردولسانیات پر اپنی نوعیت کی پہلی تصنیف جس میں بتایا گیا ہے کہ:

*

اردوکیاہے اورکب پےدا ہوئی اور ارتقاءکی کن کن منزلوں سے گزری۔

*

اردوکی بنیادی خصوصیات کا تنقیدی اور تاریخی تجزیہ۔

*

اردوصوتیات کی روشنی میں اردو کی ملتی جلتی آوازوں پر خاصی طویل بحث ہے۔

*

توضیحی لسانیات اور تاریخی لسانیات پر اردو میں پہلی بار تصنیف ایک ماہرِ لسانیات کے قلم سے سامنے آئی ہے۔

*

کتاب کے آخر میں لسانیات کی اصطلاحات کی فہرست اور ان کے ترجمے شامل ہیں۔

 

قیمت : 80.00

 

Urdu Lisaniyat by Dr. Shaukat Sabzwari : Re 80/-


اوپر

|

سرورق


 

 

 


سرورق | اھم مطبوعات | اقبالیات | غالبیات | سر سید | لسانیات | تعلیم | سیاسیات | متفرق | ناول و افسانے | ایجنسی کی مطبوعات | مکمل فہرست | ملاحظہ طلب | رابطہ

 

Rabta | Mulahize-Talab | Mukammal Fehrist | Agency ki Matbuat | Novel o Afsane | Mutafarriq | Siyasiyat | Talim | Lisaniyat | Sir Syed | Ghalibiyat | Iqbaliyat | Aham Matbuat | Sarwaraq


 Educational Book House, Muslim University Market, Aliarh - 202002, India.