Educational Book House
Muslim University Market
Aligarh - 202002, India.

Cellular: 09358251117
ebh786@yahoo.com


 

سرورق | اھم مطبوعات | اقبالیات | غالبیات | سر سید | لسانیات | تعلیم | سیاسیات | متفرق | ناول و افسانے | ایجنسی کی مطبوعات | مکمل فہرست | ملاحظہ طلب | رابطہ

 


 

ایجنسی کی مطبوعات

 

 

 

1

اردو صحافت اور جنگ آزادی 1857ء

معصوم مرادآبادی

250/-

2

جوش ملیح آبادی کی نثری خدمات

ڈاکٹر نسرین بیگم (علیگ)

500/-

3

خطوط شبلی بنام شروانی

ترتیب وتدوین: فیصل احمد ندوی

400/-

4

علی سردار جعفری بحیثیت نثر نگار

ڈاکٹر کہکشاں عرفان

300/-

5

اردو فکشن تعبیر و تفہیم

ڈاکٹر کہکشاں عرفان

200/-

6

اردو افسانے کا سرسری جائزہ

ڈاکٹر شازیہ ہدایت

300/-

7

بیانیات

مرتبہ: پروفیسرقاضی افضال حسین

300/-

8

صنفیات (مطالعہ اصناف کا نیا تناظر)

پروفیسر قاضی افضال حسین

300/-

9

اردو ادب کا تہذیبی اور فکری پس منظر

پروفیسر قاضی جمال حسین

400/-

10

اردو کے مشہور خاکے

مرتبہ: محمدمعروف سلیمانی

500/-

11

اقبال کی تفہیم میں فطرت کی جلوہ گری

صداقت اللہ خاں علیگ

400/-

12

مقالاتِ ریاض شروانی

ڈاکٹرابوذرمتین

400/-

13

انسان کیسے کیسے

مصنف: ریاض الرحمن شروانی

مرتب: ڈاکٹر فخر عالم ندوی

300/-

14

کتابوں کے درمیان

مصنف: ریاض الرحمن شروانی

مرتب: ڈاکٹرابوذرمتین

500/-

15

شذراتِ ریاض شروانی

مصنف: ریاض الرحمن شروانی

مرتب: ڈاکٹرفخرعالم ندوی

350/-

16

میر کارواں: مولانا ابوالکلام آزاد

ریاض الرحمن خاں شروانی

400/-

17

دھوپ چھاؤں

پروفیسر ریاض الرحمن شروانی

200/-

18

علامہ اقبال کی اردو شاعری میں تلمیحات اور استعارات

پروفیسر ڈاکٹر محمداقبال جاوید

400/-

19

چند اہم ادیبوں کی نگارشات کا تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹرسیما صغیر

200/-

20

جدیدادب: تنقید، تجزیہ اور تفہیم

ڈاکٹرسیماصغیر

300/-

21

ترقی پسند اردو۔ہندی افسانے کا تقابلی مطالعہ

ڈاکٹر سیما صغیر

300/-

22

عہد اورنگ زیب کی فارسی شاعری کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹرزرینہ خان

200/-

23

بررسی ادبیات امروزِ ایران یاجدید فارسی ادب کا مطالعہ

 

250/-

24

اردو شاعری: تنقید و تجزیہ

پروفیسر صغیر افراہیم

300/-

25

افسانوی ادب کی نئی قرٲت

پروفیسر صغیر افراہیم

400/-

26

اردو کا افسانوی ادب

پروفیسر صغیر افراہیم

300/-

27

اردو فکشن۔ تنقید اور تجزیہ

پروفیسر صغیر افراہیم

200/-

28

داستان کا فن

ڈاکٹر اطہر پرویز

200/-

29

اردونثر: اصناف و اسالیب

ڈاکٹر قمر الہدیٰ فریدی

300/-

30

سرسیّد اور اردو زبان و ادب

پروفیسرقمر الہدیٰ فریدی

200/-

31

اکتساب و احتساب

ڈاکٹرقمر الہدیٰ فریدی

250/-

32

لکھنؤ کا ادبی ماحول

ڈاکٹر محمدعلی جوہر

150/-

33

باغ کا دروازہ

پروفیسرطارق چھتاری

300/-

34

اردو تنقید پر ایک نظر

پروفیسر کلیم الدین احمد

300/-

 

 

 


 

 

 

 

اردو صحافت اور جنگ آزادی 1857ء

معصوم مرادآبادی

 

 

 

 

*

معصوم مرادآبادی نے اپنی کتاب میں صحافت کی تاریخ بیان کرتے ہوئے اس دور کے حالات کا نقشہ بڑی مہارت سے کھینچا ہے اور نئی نسل کو اپنے اجداد کی دیرینہ تہذیبی روایت سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

*

مصنف کی دور رس نگاہی اور بالیدہ نظری کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ اردو صحافت کا مستقبل تاریک نہیں بلکہ تابناک ہے۔

*

یہ جنگ آزادی کے لٹریچرس میںگراں قدر اضافہ ہے۔

*

معصوم مرادآبادی کی زبان اور تحریروں میں ادب اور صحافت کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔

*

اس کتاب کے ذریعہ معصوم مرادآبادی نے ایک ایسے موضوع کو پیش کیا ہے جو ہماری تاریخ میں نظر انداز کیا گیا ہے۔

 

قیمت : 250.00

 

Urdu Sahafat Aur Jang-e Azadi 1857 by Masoom Muradabadi : Rs. 250/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

جوش ملیح آبادی کی نثری خدمات
(ترمیم و اضافہ کے ساتھ)
ڈاکٹر نسرین بیگم (علیگ)

 

 

 

 

*

جوش ملیح آبادی بنیادی طور پر شاعر تھے لیکن ان کے دو نثری کارناموں، مقالات جوش اور یادوں کی بارات کی بنا پر انھیں بیسویں صدی کے نثر نگاروں میں ایک وقیع مقام حاصل ہوا۔

*

اس کتاب میں جوش ملیح آبادی کے نثری اسلوب کا تجزیاتی مطالعہ ہے۔

*

اس میں پہلے باب میں جوش ملیح آبادی کی حیات اور شخصیت سے متعلق ہے، دوسرے باب میں ان کے تصنیفی سرمایے کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا گیا ہے اور یادوں کی بارات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

*

آخری باب میں جوش کے نثری اسلوب کا تجزیاتی مطالعہ کیا گیا ہے۔ اور آخر میں کتابیات شامل ہیں۔

*

جوش کی نثر کا تنقیدی مطالعہ کرنے میں مدد ملے گی۔

 

قیمت : 500.00

 

Josh Malihabadi Ki Nasri Khidmat by Dr. Nasreen Begum : Rs. 500/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

خطوط شبلی بنام شروانی
ترتیب و تدوین:
فیصل احمد ندوی
(بنام مولانا حبیب الرحمن خاں شروانی)

 

 

 

*

یہ خطوط سولہ سالہ عرصے پر مشتمل ہیں پہلا خط فروری 1899ء اور آخری ستمبر 1916ء تک ہیں۔

*

کچھ خطوط کا عکس بھی شامل ہے۔

*

160 خطوط ہیں ابتدائی 25 خطوط کا واحد ماخذ ”مکاتیب شبلی جلد اول“ ہے، 15 خطوط کا واحد ماخذ ”نقوش لاہورکا مکاتیب نمبر“ ہے۔ بقیہ خطوطہ کا اصل ماخذ ڈاکٹر ریاض الرحمن شروانی صاحب کا فائل ہے۔

*

مکتوب نگار علامہ شبلی پر ایک نظر، مکتوب الیہ مولانا حبیب الرحمن شروانی پر ایک نظر۔

*

علامہ شبلی اور حبیب الرحمن شروانی کے درمیان ربط و تعلق مکتوبات کی ادبی و تاریخی اہمیت، شبلی کی مکتوب نگاری اور اس کی خصوصیات، مکتوبات شبلی بنام شروانی کی اہمیت اور ان مکتوبات پر سرسری نظر۔

 

خطوط شبلی بنام شروانی

حواشی خطوط

فہرست ماخذ و مراجع تحقیق و حواشی

اشاریہ

 

قیمت : 400.00

 

Khutoot Shibli Banam Sherwani; compiled by Faisal Ahmad Nadvi : Rs. 400/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

علی سردار جعفری بحیثیت نثر نگار

ڈاکٹر کہکشاں عرفان

 

 

 

*

سردار جعفری کے تمام نثری کارناموں کا بھرپور جائزہ لیا گیا ہے۔

*

اس جائزے میں ان کا افسانوی مجموعہ ان کے ڈرامے، ایک بیانیہ، لکھنؤ کی پانچ راتیں اور ان کے سب تنقیدی کتاب ’ترقی پسندادب‘ کا محاکمہ اور بھرپور مطالعہ پیش کیا ہے۔

*

مصنفہ نے اس وقت کی علمی اور ادبی صورتیں اور ترقی پسندوں کی لکھنؤ میں ادبی سرگرمیاں نیز کارکردگیاں بیان کیا گیا ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Ali Sardar Jafri Ba-haisiyat Nasr Nigar by Dr. Kahkashan Irfan : Rs. 300/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

اردو فکشن تعبیر و تفہیم

ڈاکٹر کہکشاں عرفان

 

 

 

 

*

نئی صدی میں اردو فکشن کو خاصا عروج حاصل ہو رہا ہے۔ اس میں دو طرح کے ناقد ہیں۔ ایک وہ جو خود بھی فکشن لکھتے ہیں، دوسرے وہ ناقد ہیں جوخالصتاً تنقید لکھ رہے ہیں۔

*

ڈاکٹر کہکشاں نے اردو فکشن تعبیر و تفہیم میں جہاں بیسویں صدی کے چند اہم فکشن نگاروں پر بہترین مضامین لکھے ہیں وہیں اکیسویں صدی کے جدید اور جدیدتر نسل کے فکشن نگاروں پر بحث ومباحثہ کیا ہے۔

*

اس کتاب میں صحافتی مضامین، ادبی مضامین، سردار جعفری سے متعلق تحقیقی مضامین شامل ہیں۔

 

قیمت : 200.00

 

Urdu Fiction, Ta'bir-o Tafheem by Dr. Kahkashan Irfan : Rs. 200/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

اردو افسانے کا سرسری جائزہ

ڈاکٹر شازیہ ہدایت

 

 

 

 

*

افسانہ آج بھی لکھا جا رہا ہے۔ اب اس کی عمر سو سال سے زیادہ ہوگئی، مگر اس کی چمک دمک کا عالم وہی ہے۔ وہ آج بھی پیغام حیات دے رہا ہے، آج بھی مسائل زیست کا ترجمان ہے۔

*

اس کتاب میں مندرجہ ذیل عنوان ہیں:

 

پریم چند سے قبل اردو افسانہ اور پریم چند کا عہد،

ترقی پسند تحریک اور اردو افسانہ،

نئے فکری رجحانات اور میلانات،

جدیدیت اور اردو افسانہ،

مابعد جدید اردو افسانہ،

دور جدید کے بعض اہم اردو افسانہ نگار

 

قیمت : 300.00

 

Urdu Afsane Ka Sarsari Jayeza by Dr. Shazia Hidayat : Rs. 300/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

بیانیات

مرتبہ: پروفیسر قاضی افضال حسین

 

 

 

 

*

اپنے موضوع پر اردو میں پہلی کتاب۔

*

جس میں فکشن تنقید کے نئے مباحث پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Bayaniyat; a collection by Prof. Qazi Afzal Husain : Rs. 300/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

صنفیات

(مطالعہ اصناف کا نیا تناظر)

پروفیسر قاضی افضال حسین

 

 

 

*

صنف کی تشکیل کے طریقہ کار اور ان کی شناخت کے اصولوں پر اردو میں پہلی کتاب ہے۔

*

اصولوں مباحث کے علاوہ اس کتاب میں اردو کی مقبول اصناف کی شناخت وصفات کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Sinfiyat by Prof. Qazi Afzal Husain : Rs. 300/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

اردو ادب کا تہذیبی اور فکری پس منظر

( 1857 سے 1914 ء تک)
پروفیسر قاضی جمال حسین

 

 

 

*

پیش نظر کتاب کا جواز یہ ہے کہ اس میں تہذیبی اور فکری پس منظر کے مطالعے کی اہمیت سے تفصیلی بحث کی گئی ہے اور 1857ء سے پہلے اور بعد کی تاریخی تبدیلیوں کو ایک تسلسل میں دیکھا گیا ہے۔

*

اس طرح اردوداں کی تاریخ میں 1857ء اور اس کے بعد رونما ہونے والی فکری آویزش، ایک سنگِ میل کی صورت میں سامنے آتی ہے۔

*

مشرق اور مغرب کی اس کشمکش نے کن جہات میں ہمارے ادبی رویوں کو متاثر کیا ہے؟

*

ہماری کلاسیکی ادب روایت میں، مغربی علوم و افکار نے روشن خیالی کے نام پر کس طرح ایک نئے تصور حیات کے لیے جگہ بنائی؟

*

اور ہمارے ادبی رویوں پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوئے؟

*

یہ کتاب ان سوالوں کاجواب فراہم کرتی ہے اور سیاسی بساط پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کا محاکمہ ایک وسیع تناظر میں کرتی ہے۔

 

قیمت : 400.00

 

Urdu Adab Ka tahzibi Aur Fikri Pasmanzar by Professor Qazi Jamal Husain : Rs. 400/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو کے مشہور خاکے

مرتبہ: محمد معروف سلیمانی

 

 

 

 

*

خاکہ نگاری غیر افسانوی ادب کی اہم صنف تصور کی جاتی ہے۔

*

زیر نظر کتاب میں اردو کی بے حد مقبول 29 خاکوں کو منتخب کیا گیا ہے جو خاکہ نگاری کے ارتقاءکی ایک واضح تصویر پیش کرتے ہیں۔

*

جس میں ڈپٹی نذیر احمد، محسن الملک، حالی، مولانا محمد علی، حکیم اجمل خاں، سروجنی نائیڈو، منٹو، بابائے اردو مولوی عبدالحق، سجاد حیدر یلدرم، جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، فیض، حسرت موہانی، ابوالکلام آزاد، آل احمد سرور، ڈاکٹر ذاکر حسین، رشید احمد صدیقی، سید حامد، علی محمد خسرو، مالک رام وغیرہ کے خاکے شامل ہیں۔

*

اس مجموعے میں خاکوں کا انتخاب کرتے ہوئے مرتب نے یہ اہتمام کیا ہے کہ ایسے خاکے شامل کیے جائیں جن سے شخصیت نگاری اور فن کے تمام رنگ سامنے آجائیں۔

*

کتاب کا مقدمہ قاری کی توجہ کا مرکز ہے۔ مرتب نے بہت عمدہ مقدمہ لکھا جو نہایت اہم اور معنی خیز معلومات سے لبریز ہے۔

*

کتاب دیدہ زیب ٹائٹل کور، عمدہ طباعت اور خاکہ نگاروں کی تصاویر کی شمولیت سے زیادہ قدر و منزلت کی مستحق ٹھہرتی ہے۔

 

قیمت : 500.00

 

Urdu Ke Mashhoor Khake; a collection by Mohd. Maroof Sulaimani : Rs. 500/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

اقبال کی تفہیم میں فطرت کی جلوہ گری

صداقت اللہ خاں علیگ

 

 

 

 

*

یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ فطرت کیا ہوتی ہے اور یہ کہ علامتی اقبال کی فطرت سے ہم آہنگی کے کیا معنی ہیں۔

*

علامہ نے اس ہم آہنگی کو حیات انسانی کے لیے کیوں ضروری خیال کیا ہے۔

*

مصنف نے اقبال کی تفہیم میں فطرت کی جلوہ گری کو منظر عام پر لانے کے لیے اس باب میں چند نظموں کو منتخب کیا ہے۔

*

علامہ اقبال کے ان تمام فلسفوں کو جن کے گرد ان کا کلام گردش کرتا ہے۔

*

ان کی تفہیم میں فطرت کی جلوہ گری کو نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

قیمت : 400.00

 

Iqbal Ki Tafheem Mein Fitrat Ki Jalwahgari by Sadaqatullah Khan Alaig : Rs. 400/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

مقالاتِ ریاض شروانی

ڈاکٹر ابوذر متین

 

 

 

 

*

پروفیسر ریاض الرحمن شروانی کے مقالات کا یہ مجموعہ 55 سال کی مدت پر حاوی ہے۔

*

پہلا مقالہ 1951ء میں شائع ہوا تھا اور آخری 2016ء میں۔

*

یہ مجموعہ قرآنیات، عربی ادب، اردو ادب، انگریزی، مطالعات کتب، تعلیمات پر مشتمل ہے۔

*

پروفیسر شروانی نے مختلف اداروں میں جو خطبات دئے ہیں وہ بھی اس میں شامل ہیں۔

*

سب مقالات ہندوستان اور پاکستان کے موقر علمی و ادبی جرائد و رسائل میں شائع ہوئے ہیں اور چند غیر مطبوعہ بھی ہیں۔

 

قیمت : 400.00

 

Maqalate Riyaz Sharwani by Dr. Abuzar Mateen : Rs. 400/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

انسان کیسے کیسے

مصنف: ریاض الرحمن شروانی

مرتب: ڈاکٹر فخر عالم ندوی

 

 

 

 

*

پروفیسر ریاض الرحمن شروانی کی اس تصنیف میں ہندوستان، پاکستان اور مصر کی متنوع شخصیات پر مضامین شامل ہیں جو ان کے 55 سال کے مطالعہ و مشاہدہ کا نتیجہ ہیں۔

*

ان میں مصلحین، سیاسی رہنما، عالم، ادیب، ماہر تعلیم، احباب اور چند عام آدمی شامل ہیں۔

*

ان میں سر سید اور گاندھی جی بھی ہیں اور ملن خوانچہ فروش بھی ہیں۔

*

پروفیسر شروانی نے جہاں ان لوگوں کے کارناموں اور خصوصیات پر روشنی ڈالی ہے وہاں ان کی کمزوریوں کی نشان دہی کرنے میں بھی تامل نہیں کیا ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Insan Kaise Kaise by Riyazur Rahman Sharwani : Rs. 300/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

کتابوں کے درمیان

مصنف: ریاض الرحمن شروانی

مرتب: ڈاکٹرابوذر متین

 

 

 

 

*

کتابوں کے درمیان پروفیسر ریاض الرحمن شروانی کے تبصرہ جاتی مضامین کا ایک قابل قدر مجموعہ ہے۔

*

جس میں مختلف موضوعات سے متعلق اردو، عربی اور انگریزی تصانیف کی قدر و قیمت کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

*

جسے وہ طویل عرصہ سے تسلسل کے ساتھ قلم بند کرتے رہے ہیں۔ جو ملک کے مختلف علمی و ادبی رسائل و جرائد کو زینت بخشتے رہے ہیں ان عالمانہ تبصروں کی علمی حلقوں میں کافی پذیرائی ہوتی ہے۔

*

کتابوں پر تبصرے کا مقصد یہ ہے ہوتا ہے کہ قارئین کو یہ معلوم ہو جائے کہ اس کے اندر کیا ہے اور اس کو کس طرح پیش کیا گیا ہے۔ تبصرہ نگار کا یہ کام ہے کہ کتاب کا متن جس طرف رہ نمائی کرے وہ اسے کم وکاست احاطہ تحریر میں لے آئے۔ یہ تبصرہ 1951ء سے 2014ء شامل کتاب ہیں۔

 

قیمت : 500.00

 

Kitabon Ke Darmayan by Riyazur Rahman Sharwani : Rs. 500/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

شذراتِ ریاض شروانی

مصنف: ریاض الرحمن شروانی

مرتب: ڈاکٹر فخر عالم ندوی

 

 

 

 

*

پروفیسر ریاض الرحمن شروانی ایک عالم دین، محقق اور دانشور، انشاءپرداز اور بے باک صحافی ہیں۔ اس مجموعے میں رسالے اور اخباروں کے تبصرے اکٹھے کیے ہیں جو تقریباً 60 سال کے عرصہ میں انھوں نے لکھے ہیں۔ ان کی یہ رائے ہے کہ اداریے کے بغیر کوئی اخبار یا رسالہ بے نمک کا سالن ہوتا ہے۔ ان کے تبصروں میں باتیں ہمیشہ پیش نظر رہیں۔ سیاسی فکر پر تو گفتگو ہو لیکن جماعتی سیاست سے علیحدہ رہا جائے۔

*

پروفیسر ریاض الرحمن شروانی کی شہرت ایک بے باک صحافی کی شروع سے ہی رہی ہے۔ کانفرنس گزٹ میں اپنے بے باک اداریوں کی وجہ سے علمی حلقوں میں اور زیادہ مشہور ہیں۔ انھوں نے مختلف جرائد و رسائل میں مضامین، اداریے، مراسلے اور تبصرہ لکھے ہیں۔ پروفیسر شروانی صاحب کا سب سے بڑا کارنامہ رسالہ ”کانفرنس گزٹ“ کا ادارت ہے۔ کانفرنس گزٹ کاآغاز 1918ء میں ہوا اور 1950ء تک پابندی سے شائع ہوا۔ درمیان میں کچھ وجوہات کی بنا پر وقفے سے ہوئی۔ شروانی صاحب نے 2002ء سے اسے نکالنا شروع کیا جو آج تک پابندی سے نکل رہا ہے۔

*

ان اداریوں کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے باب میں کانفرنس کے ماضی و حال کی ایک جامع تاریخ پیش کی ہے دوسرے باب میں مسلم یونیورسٹی کی مکمل جامع تاریخ پیش کی ہے تیسرے باب میں سرسید اور ان کی تحریک کے حوالے سے ہے۔ چوتھے باب میں جو سب سے اہم ہے تعلیمی امور سے ہے۔ پانچواں باب سماجی اور مذہبی مسائل کے حوالے سے ہے اور آخر میں کچھ وفیات کا بھی ذکر ہے۔

 

قیمت : 350.00

 

Shazrate Riyaz Sharwani by Riyazur Rahman Sharwani : Rs. 350/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

میر کارواں: مولانا ابوالکلام آزاد

ریاض الرحمن خاں شروانی

 

 

 

*

مولانا ابوالکلام آزاد شخصیت و کردار اور ان کے افکار و اعمال کا مطالعہ ریاض الرحمن شروانی کا گزشتہ ساٹھ برسوں کی طویل مدت پر محیط ہے۔

*

یہ کتاب آزاد کی زندگی اور ان کی خدمات کے بیش تر اہم گوشوں کو نمایاں کرنے کے علاوہ ان کی اہمیت و معنویت کو اجاگر کرنے کا فریضہ بھی انجام دیتی ہے۔

*

وزارت تعلیم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد تعلیم کے صیغے میں سیکولر عناصر کی شمولیت مولانا آزاد کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔

*

کانگریس کی لیڈرشپ کے تنگ نظر اور قدامت پسند عناصر سے بھی انھیں لوہا لینا پڑا۔

*

اس کتاب میں شامل ان کی تحریریں ہندوستانی سیاست کے نشیب و فراز اور اس کی تاریخ کے پیچ وخم کے تناظرمیں مولانا آزاد کی خدمات اور ان کا رول سمجھنے میں بے حد معاون ہیں۔

 

قیمت : 400.00

 

Mir-e Karwan: Maulana Abul Kalam Azad by Riyazur Rahman Khan Sharwani : Rs. 400/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

دھوپ چھاؤں

پروفیسر ریاض الرحمن شروانی

 

 

 

*

پروفیسر ریاض الرحمن شروانی حبیب گنج (ضلع علی گڑھ) کے نوابی خاندان کی یادگار اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بزرگ ترین اولڈبوائز میں ایک نامدار شخصیت ہیں۔ جن کے ذہن میں کم وبیش پون صدی کے سیاسی، سماجی، تاریخی اور علمی وادبی یادیں محفوظ ہیں۔

*

دھوپ چھاؤں ریاض الرحمن شروانی کی خودنوشت سوانح حیات کا دلکش عنوان ہے۔ جس میں ہندوستان کے اندر شروانی پٹھانوں کی آمد اور بقائے نسل و حیثیت کی جدوجہد پر قابل توجہ معلومات شامل ہیں اور مصنف کی شخصی زندگی کے ساتھ مسلم یونیورسٹی اور ہندوستانی نیشنلزم کی تاریخ کی معنی خیز جھلکیاں بھی نظر آتی ہیں۔

 

قیمت : 200.00

 

Dhoop Chaaon by Professor Riyazur Rahman Sharwani : Rs. 200/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

علامہ اقبال کی اردو شاعری میں تلمیحات اور استعارات
پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید

 

 

 

 

*

اس مقالے میں اس بات کی کوشش کی ہے کہ اقبال نے اپنے اردو کلامہ میں تلمیحات و استعارات کا استعمال کر کے ملت کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کا جو کام سرانجام دیا ہے اسے پیش کیا ہے۔

*

یہ تحقیقی مقالہ پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں تلمیح و استعارات کی تعریف، اس کی روایت اور اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔

*

دوسرے باب میں اقبال کے فکری سرچشمے کیا تھے جس سے اقبال کی شاعری کے صوتے پھوٹے اس پر روشنی ڈالی ہے۔

*

تیسرے باب میں علامہ اقبال کی اردو شاعری میں تلمیحات کا مطالعہ ہے۔

*

چوتھے باب میں علامہ اقبال کی اردو شاعری میں استعارات کا مطالعہ ہے۔

*

پانچویں باب میں علامہ اقبال کے فن کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 

قیمت : 400.00

 

Allama Iqbal Ki Urdu Shayeri Mey Talmihat Aur Istearat by Prof. Dr. Mohammad Iqbal : Rs. 400/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

چند اہم ادیبوں کی نگارشات کا تنقیدی مطالعہ

ڈاکٹر سیما صغیر

 

 

 

 

*

اس کتاب میں ادب کی اہمیت اور افادیت کو دلائل کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے۔

*

ترجمہ نگاری کے فن سے بحث کرتے ہوئے منیب الرحمن، شہریار اور زیدی جعفر رضا کے فن پاروں پر گفتگو ہے۔

*

یاس یگانہ چنگیزی، مخدوم محی الدین، زاہدہ زیدی اور عنبر بہرائچی کے شاعرانہ کمالات کے ساتھ سید محمد اشرف، طارق چھتاری، غضنفر اور ترنم ریاض کے افسانوی ادب کو بھی احاطہ تحریر میں لیا گیا ہے۔

 

قیمت : 200.00

 

Chand Aham Adibon Ki Nigarshat Ka Tanqidi Mutalea by Dr. Sima Saghir : Rs. 200/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

جدید ادب

تنقید، تجزیہ اور تفہیم

ڈاکٹر سیما صغیر

 

 

 

*

اس کتاب میں ڈاکٹر سیما صغیر نے جدید نثر و نظم سے متعلق اہم موضوعات کو اختصار اور جامعیت کے ساتھ احاطہ تحریر میں لیا ہے۔ قرةالعین حیدر، انتظار حسین، منٹو، عصمت، احمد ندیم قاسمی، رشید جہاں، قاضی عبدالستار، سید محمد اشرف، غضنفر، طارق چھتاری ، ترنم ریاض وغیرہ کے فکشن کی تفہیم نہایت جامع انداز میں پیش کی ہے۔

*

شاعر میں اقبال، مجاز، مخدوم، یگانہ، زاہدہ زیدی، امین اشرف، عنبر بہرائچی وغیرہ کا معروضی مطالعہ کرتے ہوئے ادب کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا ہے۔٭جدید ادب پر شاعروں اور ادیبوں پر بصیرت افروز مضامین کی بنا پر یہ کتاب ادب کے قاری کے لیے بیحد اہم ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Jadid Adab : Tanqid, Tajzia Aur Tafhim by Dr. Sima Saghir : Rs. 300/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

ترقی پسند اردو۔ہندی افسانے کا تقابلی مطالعہ

ڈاکٹر سیما صغیر

 

 

 

 

*

ڈاکٹر سیما صغیر نے اپنی اس کتاب میں اردو، ہندی کے افسانوں میں فن اور موضوع کے اعتبار سے فرق کی وجہ تلاش کرنے کے علاوہ تیسری دہائی سے چھٹی دہائی تک کی افسانوی تخلیقات کے تقابلی مطالعے کوخصوصی مرکز بنایا ہے۔

*

مارکس کے جدلیاتی نظریے کی گونج کے ساتھ ساتھ فرائڈ کا تصورِ خواب اور تحلیلِ نفسی، برگساں کا تصور وقت، یونگ کا نظریۀ لاشعور، سارتر کا فلسفۀ وجودیت اور آئن اسٹائن کا نظریۀ اضافیت جیسے تصورات کس طرح اردو، ہندی افسانوں پر اثر انداز ہوتے چلے گئے، اس کے مطالعہ کے لیے بھی ڈاکٹر سیما صغیر کی یہ کتاب منفرد ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Taraqqi Pasand Urdu - Hindi Afsane Ka Taqabali Mutalea by Dr. Sima Saghir : Rs. 300/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

عہد اورنگ زیب کی فارسی شاعری کا

تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر زرینہ خان

 

 

 

*

عہد اورنگ زیب کی شاعری روایتی سبک ہندی طرز نگارش ہونے کے باوجود ایک منفرد مقام کی حامل ہے۔ یہ انفرادیت لفظی اعتبار سے نہیں بلکہ معنوی اعتبار سے ہے۔ مصنف نے اس دور کی شاعری کی معنوی برتری کا احاطہ کرنے کی سعی کی ہے۔ ان عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا ہے جو اس انفرادی طرزِ نگارش کے باعث ہے۔

*

کتاب کو تین ابواب میں تقسیم کیا ہے: پہلے باب میں عہد اورنگ زیب کا تاریخی پس منظر۔ دوسرے باب میں عہد اورنگ زیب کی شاعری کا اجمالی جائزہ اور تیسرے باب میں عہد اورنگ زیب کے مشہور شعرا کا مختصر حال اور ان کے کلام پر تبصرہ ہے۔

 

قیمت : 200.00

 

Ahd-e Aurangzeb Ki Farsi Shairi Ka Tanqidi Jaizah by Dr. Zareena Khan : Rs. 200/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

بررسی ادبیات امروزِ ایران یا جدید فارسی ادب کا مطالعہ

 

 

 

 

*

ایران کے معروف و معتبر محقق و مؤرخ اور ادب شناس ڈاکٹر محمد استعلالی پروفیسر مک گل یونیورسٹی ، کناڈا کی چشم کشا اور دانش افزا کتاب جس کا ترجمہ ڈاکٹر رئیس احمد نعمانی نے کیا ہے ان کو ایک فارسی شاعر اور محقق کی حیثیت سے دنیا جانتی ہے۔

*

اس کتاب کے مقدمہ میں قدیم ترین زمانے سے تیرھویں صدی تک فارسی زبان و ادب کی ارتقائی تاریخ اجمالاً بیان کی گئی ہے۔ پھر مندرجہ ذیل آٹھ عنوانات کے تحت جدید فارسی ادبیات پر بحث کی گئی ہے۔

 

تیرھویں صدی ہجری میں جدید فکری موضوعات۔

فارسی ادب میں سادہ نویسی۔

زمانۀ انقلاب کی فارسی نثر۔

فارسی زبان میں داستان نویسی۔

معاصر ایرانی شاعری اوراس کی قدرشناسی۔

ڈرامے کا فن اور ایران میں ڈرامہ نگاری۔

ادبیات اور نظری علوم میں تحقیق۔

بچوں اور نوجوانوں کا ادب۔

*

یہ کتاب گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لیول کے طلبا و اساتذہ اور عام اہل ذوق کے لیے یکساں اہمیت کی حامل ہے۔

 

قیمت : 250.00

 

Barrasi Adbiyat Amroz-e Iran : Rs. 250/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

اردو شاعری

تنقید و تجزیہ

پروفیسر صغیر افراہیم

 

 

 

 

*

فکشن کے ممتاز ناقد صغیر افراہیم نے اپنا رخ تنقید کی طرف کیا ہے۔

*

اس کتاب میں شاعری کی مختلف اصناف خصوصاً غزل، نظم، رباعی، مثنوی، مرثیہ وغیرہ پر مدلل اور موثر گفتگو کی گئی ہے۔

*

صنف رباعی اور غزل کے فن اور پہچان پر بنیادی مباحث کو موضوع بنایا گیا ہے۔

*

حسرت اور رواں کی شاعری کی نئی قرآت کے ساتھ خسرو، کبیر، میر، ظفر، فانی، جذبی، قاضی سلیم، میراجی، مجاز، شہریار، امین اشرف، منظور ہاشمی وغیرہ کے کلام کو مختلف زاویوں سے پر کھا گیا ہے۔

*

یہ کتاب قدیم و جدید شعرا کے کارناموں کا بھرپور احاطہ کرتی ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Urdu Shairi : Tanqid o Tajzia by Professor Saghir Afrahim : Rs. 300/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

افسانوی ادب کی نئی قرآت

پروفیسر صغیر افراہیم

 

 

 

*

صغیر افراہیم نے عہد رواں میں ناول کے بدلتے نمائندہ مظاہر اور اکیسویں صدی میں افسانہ کی صورت حال کو خوبی سے نمایاں کیاہے۔

*

فکشن کا بھرپور مطالعہ نئے انداز سے کیا ہے۔

*

ابتدائی دور کے افسانہ نگاروں کے علاوہ کرشن چندر، خالدہ حسین، قاضی عبدالستار، جیلانی بانو، زاہدہ زیدی، شوکت حیات، حسین الحق، سید محمد اشرف، طارق چھتاری، ترنم ریاض وغیرہ کی فکشن کو غیر جانب داری کے ساتھ زیر بحث لایا گیا ہے۔

*

مصنف نے مولانا ابوالکلام آزاد کی تحریروں کے مطالعہ کی نئی جہت تلاش کرتے ہوئے ان کی افسانہ نگاری کو موضوع بنایا ہے۔

*

’طلسم ہوش رُبا‘ اور’باغ و بہار‘ کی اہمیت اور معنویت صغیر افراہیم نے مدلل گفتگو کی ہے۔

*

اس طرح انھوں نے قدیم اور جدید افسانوی ادب پر گہری نظر ڈال کر تحقیق اور تنقید کا حق ادا کیا ہے۔

 

قیمت : 400.00

 

Afsanavi Adab Ki Nai Qaraet by Professor Saghir Afrahim : Rs. 300/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو کا افسانوی ادب

پروفیسر صغیر افراہیم

 

 

 

 

*

ممتاز ناقد صغیر افراہیم کے تحقیقی اور تنقیدی مضامین کا یہ مجموعہ ناول اور افسانے کے تقریباً تمام تنقیدی رجحانات کے افہام و تفہیم پر مبنی ہے۔

*

پریم چند، سجاد ظہیر، منٹو، عزیز احمد، کرشن چند، خالدہ حسین، انور سجاد، قرة العین حیدر کے علاوہ ممتاز معاصر افسانہ نگاروں کی تخلیقات کو اس کتاب میں غیر جانب داری کے ساتھ زیر بحث لایا گیا ہے۔

*

فکشن کے حوالے سے تقسیمِ وطن اور ہندوپاک میں رشتۀ ہم سائیگی کو بھی نہایت مدلل طریقہ سے دیکھا اور پرکھا گیا ہے۔

*

اردو فکشن کی تنقید کا اعلیٰ معیار کیا ہے اور اس کے حوالے سے ناقدین کا کردار کیا نظر آتا ہے، اس کے لیے بھی مذکورہ کتاب کا مطالعہ ناگزیر ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Urdu Ka Afsanavi Adab by Professor Saghir Afrahim : Rs. 300/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو فکشن

تنقید اور تجزیہ

پروفیسر صغیر افراہیم

 

 

 

 

*

ردو فکشن کی تعریف، ارتقاء اور معاصر فکشن کے مقام اور مرتبہ کا تعین کرتے ہوئے صغیر افراہیم کی یہ کتاب فکشن کی مروجہ تنقید سے خوشگوار نقطۀ انحراف کی خبر دیتی ہے۔

*

سید محمد اشرف، طارق چھتاری، غضنفر، حسین الحق، بیگ احساس، خالدہ حسین، عزیز احمد، منٹو، پریم چند وغیرہ کے ناولوں اور افسانوں کے متون کا خیال انگیز تجزیاتی مطالعہ پیش کرتی ہے۔

 

قیمت : 200.00

 

Urdu Fiction - Tanqid o Tajziya by Professor Saghir Afrahim : Rs. 200/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

داستان کا فن

ڈاکٹر اطہر پرویز

 

 

 

 

*

داستان کے فن پر مسند کتاب۔

*

اس میں مندرجہ ذیل اسباق شامل ہیں۔

 

داستان کیوں اور کیسے

داستان کے فنی لوازم

داستانوں کے مافوق الفطرت عناصر

داستانوں میں کردار نگاری

داستانوں میں ہندوستانی تہذیب و معاشرت کے عناصر

داستانوں میں جزئیات نگاری اور زندگی کے پیشکش کا تصور

داستانوں میں مختلف اسالیب بیان

داستانوں میں اقدارِ انسانی کا تصور

*

خوبصورت طباعت کے ساتھ۔

 

قیمت : 200.00

 

Dastan Ka Fan by Dr. Athar Parvez : Rs. 200/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

اردو نثر: اصناف و اسالیب

ڈاکٹر قمر الہدیٰ فریدی

 

 

 

 

*

اس کتاب میں مستند اور تازہ ترین تحقیق و تنقید مواد کی روشنی میں اردو نثر کے مختلف ادوار اور اسالیب کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ پیش کیاگیا ہے۔

*

مصنف نے سب رس، باغ وبہار، فسانۀ عجائب، خطوطِ غالب، مضامین سرسید، ادبِ لطیف (محشرِ خیال)، خدا کی بستی اور تصویریں اجالوں کی، کی مدد سے اردو نثر کے عہد بہ عہد ارتقا اور مجموعی صورتِ حال پر بھر پور روشنی ڈالی ہے۔

*

چوںکہ ڈاکٹر فریدی ایک شگفتہ نگار قلم کار ہیں اس لیے اردو نثر: اصناف و اسالیب کے مطالعے کے دوران کہیں کسی خشکی یا بوجھل پن کا احساس نہیں ہوتا۔

*

علمی و ادبی حلقوں میں اس کتاب کی شاندار پذیرائی ہوئی ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Urdu Nasr : Asnaf o Asalib by Dr. Qamarul Huda Faridi : Rs. 300/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

سرسیّد اور اردو زبان و ادب

پروفیسر قمر الہدیٰ فریدی

 

 

 

 

*

اس کتاب میں سرسید کی علمی، ادبی اور لسانی خدمات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔

*

طلبہ، ریسرچ اسکالرز اور اساتذہ کے لیے یہ ایک عمدہ تحفہ ہے۔

*

سرسید کی دو سو سالہ جشنِ ولادت کے موقع پر نہایت اہتمام کے ساتھ پیش کی گئی اس کتاب کے بعض اہم ابواب درجِ ذیل ہیں:

 

سرسید اور اردو زبان و ادب

سرسید کا اسلوبِ نگارش

سرسید کا تصورِ شعر و ادب

سرسید کی سائنٹفک سوسائٹی

سرسید: بہ حیثیت صحافی وغیرہ وغیرہ

 

قیمت : 200.00

 

Sir Syed Aur Urdu Zaba-o Adab by Dr. Qamarul Huda Faridi : Rs. 200/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

اکتساب و احتساب

ڈاکٹر قمر الہدیٰ فریدی

 

 

 

*

کلاسیکی ادب ڈاکٹر فریدی کا خاص میدان ہے۔

*

ان کی تازہ تصنیف اکتساب واحتساب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

*

اس کے بیش تر مضامین قدیم ادبی شہ پاروں سے متعلق ہیں۔

*

’اردو میں تدوینِ متن کی ایک صدی‘ اس کتاب کا طویل ترین مضمون ہے جس میں اردو میں تدوین کے اہم کارناموں کاجائزہ لیا گیا ہے۔

*

مصنف نے حواشی اور حوالوں کا خاص اہتمام کیا ہے اور حتی الامکان بنیادی ماخذ کو پیش نظر رکھا ہے۔

*

اندازِ بیان خالص علمی ہے۔

*

مستند اور تازہ ترین تحقیقی معلومات سے بھر پور یہ کتاب ادب کی تفہیم کی ایک قابلِ قدر کوشش ہے۔

 

قیمت : 250.00

 

Iktisab o Ihtisab by Dr. Qamarul Huda Faridi : Rs. 250/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

لکھنؤ کا ادبی ماحول
(بیسویں صدی کے نصف اول)
ڈاکٹر محمدعلی جوہر

 

 

 

 

*

اس مقالے میں اس بات کا خیال رکھاگیا ہے کہ لکھنؤ کی مکمل تاریخ زیر بحث آجائے لہٰذہ مقالہ میں زیر بحث دور کا جتنا خیال رکھا گیا اتنا ہی اس کے تہذیبی پس منظر کی طرف بھی توجہ کی گئی ہے۔

*

مقالے کے پہلے باب میں لکھنؤ کا تاریخی و تہذیبی و ادبی پس منظر بیان کیا گیا ہے۔

*

اس میں مشاعرے اور باہمیمعرکوں کا بھی ذکر ہے۔ دوسرے باب میں زیر بحث دورکی اہم شخصیتوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اور آخری باب میں لکھنؤ کے ادبی ماحول کا اجمالی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

 

قیمت : 150.00

 

Lucknow Ka Adbi Mahaul by Mohammad Ali Jauhar : Rs. 150/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

باغ کا دروازہ

(افسانوں کا مجموعہ)

پروفیسر طارق چھتاری

 

 

 

*

طارق چھتاری کا پہلا افسانوی مجموعہ باغ کا دروازہ ان کے تقریباً پچیس سالہ ادبی سفر کا حاصل ہے۔

*

اس مدت میں کہانیوں کی کئی کتابیں منظرِ عام پر آسکتی تھیں لیکن موضوعات کے انتخاب میں افسانہ نگاری کی احتیاط پسندی کسی اچھوتے پہلو کی تلاش بسیار نویسی میں مانع رہی۔

*

ان افسانوں میں شہری زندگی اور اس کے مسائل، انسانی رشتوں، رویوں، ذہنی الجھنوں یا نفسیاتی گوشوں کو کسی نہ کسی حوالے سے گرفت میں لینے کی سعی کی گئی ہے۔

*

مختلف ماحول، فضا اور موضوعات کی ان کہانیوں کو پڑھتے ہوئے احساس ہوتا ہے کہ افسانہ نگار نے فنی باریکیوں کے علاوہ موضوع، ماحول اور اسلوبِ بیان کی تنوع کا خاص خیال رکھا ہے۔

 

قیمت : 300.00

 

Bagh Ka Darwaza by Professor Tariq Chatarvi : Rs. 200/-

 


اوپر

|

سرورق


 

 

اردو تنقید پر ایک نظر
(نیا ایڈیشن)
پروفیسر کلیم الدین احمد

 

 

 

 

*

اس کتاب میں داستانِ تنقید پر سیر حاصل گفتگو کر کے اردو تنقید کے ارتقا اور سمت و رفتار کا جائزہ لیا گیا ہے۔ نیز نقد و ناقدین سے متعلق اہم موضوعات کا بے لاگ حاطہ کیا گیا ہے۔

*

کتاب میں شامل موضوعات سے کتاب کی قدر و قیمت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے، جو اس طرح ہیں کہ:

 

پُرانے تذکرے، نئے تذکرے، پُرانی تنقید اور سند، غلطیہائے مضامین، حالی، شبلی، عبدالحق، پیروئی مغربی، ترقی پسند تحریک، آل احمد سرور، ترقی پسند نقاد اختر حسین رائے پوری، مجنوں گورکھپوری، احتشام حسین، محمد حسین ، اردو میں تبصرہ نگاری، رشید احمد صدیقی، ترقی پسند ادب پر دو کتابیں، تاثراتی تنقید، جدیدیت اور شمس الرحمن فاروقی۔

 

قیمت : 300.00

 

Urdu Tanqid Par Ek Nazar by Professor Kalim udDin Ahmad : Rs. 300/-

 


اوپر

|

سرورق


 
 

سرورق | اھم مطبوعات | اقبالیات | غالبیات | سر سید | لسانیات | تعلیم | سیاسیات | متفرق | ناول و افسانے | ایجنسی کی مطبوعات | مکمل فہرست | ملاحظہ طلب | رابطہ

 

Rabta | Mulahize-Talab | Mukammal Fehrist | Agency ki Matbuat | Novel o Afsane | Mutafarriq | Siyasiyat | Talim | Lisaniyat | Sir Syed | Ghalibiyat | Iqbaliyat | Aham Matbuat | Sarwaraq


 Educational Book House, Muslim University Market, Aligarh - 202002, India.